Khawab Mein Hawa Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Hawa Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khawab Mein Hawa Gird Gubhar Wali Dekhna. To Kisi Ka Khawab Mein Hawa Surkh Rang Ki Dekhna. Hawa Sabz Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Hawa Safaid Dekhna. Khawab Mein Hawa Sakht Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khawab Mein Hawa Shehar Mein Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Hawa Par Bethna. Khwab Mein Teez Hawa Chalti Dekhna.

Khawab Mein Hawa Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل یہ ہے۔ کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہوگی اور ان کو راحت ملے گی۔ اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل ہو گی۔
حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ کہ خواب میں ہوا کا دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) بزرگی (2) منفعت (3) تندرستی (4) ایمنی (5) معیشت۔ اور یہ پانچواں وجہیں دلیل کسی ہوائے روشن اور صاف پر ہوا کرتی ہے۔

Khawab Mein Hawa Gird Gubhar Wali Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گرد غبار والی تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہوگا۔

Khawab Mein Hawa Surkh Rang Ki Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ رنگ کی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی فتنہ برپا ہوگا۔

Khawab Mein Hawa Sabz Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں اور غلہ اور نباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوں گی۔

Khawab Mein Hawa Safaid Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ ہو گئی تو دلیل یہ ہے ۔ کہ بقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور کسب اور معیشت بہت سی حاصل ہوگی۔

Khawab Mein Hawa Sakht Dekhna

حضرت ابراھیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا گردو غبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئےگا اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائےگا۔

Khawab Mein Hawa Shehar Mein Dekhna

اور اگر دیکھے کہ کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل ومقام کے اوپر روشن اور صاف ہو گیا۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس سال میں اس موضع و مقام کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور خیرو منفعت پہنچےگا۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا مختلف طور سے تھی تو دلیل ہے۔ کہ اس ملک کے لوگوں کا حال پراگندہ اور پریشان ہوگا۔

Khwab Mein Hawa Par Bethna

اگر کویئ خواب میں اپنے آپ کو ہوا پر بیٹھا ہوادیکھتا ہے۔ اور وہ ہوا اس کے قابو میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ حاکم بنے گا۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Bosa Lena ki Tabeer

Khwab Mein Teez Hawa Chalti Dekhna

خواب میں تیز ہوا چلتی دکھنا مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ اگر ہوا تیز اور گرم چلتی دیکھے تو سخت انقلاب آئےگا۔ ملک والوں کو خوف اور ڈر ہوگا ۔ ہوا کو اگر اس قدر دیکھے کہ درختوں کو اکھیڑتی ہے خراب کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک والوں کو مرض طاعون پڑےگا۔ اور مصیبت میں گرفتارہوںگے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page