Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Bosa Lena ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Murde Ko Chumna. To Kisi Ka Khwab Mein Bosa Dena. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Bache Ko Bosa Dena. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Londi Ko Bosa Dena. Khwab Mein Aurat Ka Bosa Lena. Waalid Ka Apne Bete Ka Bosa Len. Aur Khwab Mein Larki Ko Kiss Karna.
Khawab Main Bosa Lena ki Tabeer
حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اوراگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ ناامید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول، خیر و منفعت ۔ دوم، حاجت روائی۔ سوم، دشمن پر فتح پانا۔ چہارم ، اچھی بات سننا۔
Khwab Mein Murde Ko Chumna
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کسی مردے کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تودلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ مردے نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اورطالب ہو گا اوراگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصودنہ پائے گا۔ خواب میں مردے کو بوسہ دینا شادی کرنے کی علامت ہے۔ اور مردے کیلئے خیرکی دلیل ہے۔
Khwab Mein Bosa Dena
خواب میں بوسہ دینا ضرورت کے پورا ہونے اور دشمن پر فتح یاب ہونے کی دلیل ہے۔
اگر کسی نے دیکھا کے کسی آدمی کو بوسہ دیا ہے۔ یا شہوت سے اس کے ساتھ سویا اور ملاپ کیا ہے۔ تو دلیل ہے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گا۔ اگر بوسہ شہوت کے ساتھ ہے دونوں ایک دوسرے سے بھلائی حاصل کریں گے۔
Khwab Mein Bache Ko Bosa Dena
اگر کسی نے خواب میں کسی بچے کو بوسہ دیا تودلیل ہے کہ صاحب خواب اور بچے کے والد کے درمیان محبت ہوگی۔
Khwab Mein Londi Ko Bosa Dena
اگر کسی نے کسی کی لونڈی کو بوسہ دیا ہے تو دلیل ہے اس کے مالک سے اسکی دوستی ہوگی۔
Khwab Mein Aurat Ka Bosa Lena
اگرخواب میں کسی عورت کا بوسہ لیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے شوہر کے ساتھ دوستی ہوگی۔ خواب میں عورت کو بوسہ دینا محبوب کی طرف سے سلام قبول کرنے کی دلیل ہے۔
مزید تعبیرات
Khawab Mein Tohfa Dekhna ki Tabeer
Khwab Mein Waalid Ka Apne Bete Ka Bosa Lena
اگر والد نے دیکھا کے اس نے اپنے بیٹے کا بوسہ لیا ہے۔ بیٹا بالغ ہے تو باپ بیٹے سے نفع حاصل کرے گا یا بیٹا باپ سے نفع حاصل کرے گا۔ اگر والد نے اپنے بیٹے کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا ہے۔ تو والی نے جو مال جمع کیا ہے وہ اپنے بیٹے کو دینا چاہتا ہے۔ اگر بوسہ بغیر شہوت کے ہے تو بیٹے سے یا اسکی ماں سے۔ مال خوشی اور راشق سے حاصل کرے گا۔
Khwab Mein Larki Ko Kiss Karna
اگر خواب میں کسی لڑکی کو بوسہ دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ شراب کی تلاش کرےگا۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.