Khawab Mein Saleeb Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Saleeb Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khwab Mein Apne Pas Saleeb Dekhna. To Kisi Ka Khawab Mein Saleeb Kharedna. Is Ke Elawa Khwab Mein Saleeb Gardan Mein Daalna. Aur Khawab Mein Saleeb Parasti Karna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Khwab Mein Saleeb Banana. Khawab Mein Saleeb Torna. Khwab Mein Saleeb Ko Bosa Dena. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khawab Mein Saleeb Dekhna ki Tabeer

اگر کوئی شخص خواب میں صلیب دیکھتا ہے۔ تو یہ دین میں خرابی پڑنے کی علامت ہے۔ خواب میں صلیب دیکھنے کے بہت سے مفہوم ہیں۔ صلیب دیکھنا نیکی کی علامت یا برائی کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کی دلالت جھوٹ چغلی زنا کی تہمت اور جھوٹی گواہی پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر بڑی شان والے فرائض کو بجالانے والے اور دین پر قائم رہنے والے شخص پر ہوتی ہے۔ اور کبھی صلیب کا خواب غموں اور فتنوں میں مبتلا ہو نے پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Apne Pas Saleeb Dekhna

کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس صلیب موجود ہے تو تعبیر ہے کہ نکاح کریگا یا اس کو بیٹا نصیب ہوگا۔ اور کبھی صلیب نکاح فاسد پر بھی دلالت کرتی ہے۔

Khawab Mein Saleeb Kharedna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے صلیب خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اور اس کی رغبت کا فروں کی طرف ہو گی۔

Khwab Mein Saleeb Gardan Mein Daalna

اوراگر دیکھے کہ صلیب اس کی گردن میں ہے دلیل ہے کہ اس کا عقیدہ خراب ہے۔ خواب میں صلیب گردن میں ڈالنا گمراہی میں پڑنے کی اور بے دین و بے ایمان ہونے کی علامت ہے۔

Khawab Mein Saleeb Parasti Karna

اور اگر دیکھے کہ صلیب پرستی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ذات حق کا شریک ٹھہرائے گا۔

Khwab Mein Saleeb Banana

اور اگر کوئی خواب میں صلیب بناتا ہےتو وہ عیسائی مذہب اختیار کرے گا۔ یا عیسائیوں کی مدد کرےگا۔

Khawab Mein Saleeb Torna

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کسی نے صلیب دی ہے اور اس نے توڑ ڈالی ہے یا گھر سی باہر گرائی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام اس کے دل میں محکم اور مضبوط ہو گا اور کا فروں کا دشمن ہو گا۔ صلیب توڑنا دین اسلام کی تقویت کا باعث ہے۔ اپنے مذہب سے محبت رکھے گا۔

Khwab Mein Saleeb Ko Bosa Dena

 اور اگر دیکھے کہ صلیب کو بوسہ دیا ہے اور اس کو عزیز رکھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ یعنی گمراہ ہوگا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page