Khwab Mein Aazan Dena Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Aazan Dena Ki Tabeer Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Logon Ko Allah Ke Deen Ki Taraf Bulana Hai.To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Aazan Dena Ki Tabeer In Urdu

حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر بندہ مصلح مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے آذان کی آواز سنتا ہے۔ یا خود نماز کے لیے آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔  خواب میں اَذان دیکھنا کی تعبیریہ ہے کہ اگر خواب میں مکمل اَذان دی ہے۔ اور اَذان حج کے مہینہ میں دے ہے۔  تو یہ بیت اللہ شریف کے حج کرنے کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ نماز کے لیے آذان کسی مسجد یا مینار سے دیتاہے ۔ تو دلیل ہے کہ لوگوںکوخدا تعالیٰ کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مینار پر آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا۔ خواب میں مسجد میں اذان دینا حج کرنے کی سعادت نصیب ہوگی ، نیکوکار ہو گا ، مال بحساب ملے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آذان بارہ وجہ پر ہے۔ (1) حج۔ (2)سخن۔(3)حکومت۔(4)بزرگی۔(5)ریاست۔(6)سفر۔(7)موت۔(8)افلاس۔(9)خیانت۔(10)جاسوسی۔(11)نفاق اور بے دینی۔(12)ہاتھ کٹنا

Aazan Bistar Par Dena

اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیار و محبت رکھتاہے۔

Apne Ghar Mein Azan Dena

اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس اور درویش ہوگا اور یہ کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کے گوشے میں آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کرے گا۔

Kisi Koche Mein Aazan Dena

اور اگر دیکھے کہ اپنے کوچہ میں آذان دیتاہے تواس امر کی دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا، اور اگر دیکھے کہ کنوئیں یا سردابہ میں آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق یا منافق ہوگا۔

Apni Aurat Ke Sath Aazan Dena

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت کرے گا اور اگر آذان میں کلمات کے اندر زیادتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم اور ظلم کرے گا۔

Azan Sunna

خواب میں اذان سننا پرہیزگاری اختیار کرے گا ، نمازی ہو گا ، نیک کام کرے گا ، کوئی خوشی حاصل ہوگی۔ اور دوسرے کی آذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور طاعت کے کام میں سست ہوگا اور کوئی اس کو خدا تعالیٰ کی طرف بلائے گا۔

Bache Ka Aazan Dena

اور اگردیکھے کہ کوئی بچہ آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے۔

Hamaam Mein Aazan Dena

اور اگر دیکھے کہ آذان حمام میں دیتاہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بدحالی کی دلیل ہے۔

Aazan Qaafla Ya Lashkar Mein Dena

اوراگر دیکھے کہ آذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے۔

Majoosi Ka Aazan Dena

اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں آذان دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا۔

Pahar Par Aazan Dena

اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گاااور اس کو خدا تعالیٰ اپنی طرف بلائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گرفتار ہوگا اور اس کے ساتھ خیانت ہوگی۔

Kisi Cheez Ya Shakhs Par Aazan Dena

اور اگر دیکھے کہ کسی چیز یا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا کھڑے ہوئے اور ہنسی کھیل سے آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہوگا۔

مزید معلومات

Khwab Mein Aata Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Iqamat Kehna Ya Sunna

اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کاموں میں توفیق پائے گا۔

ایک ضروری گزارش

یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے۔ علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page