Khwab Mein Quran Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Quran Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Quran Majeed Ko Dekhnay Ki Tabeer Ilm Haasil Karne Aur danishmand honay ki Daleel hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Quran Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں قرآن مجید کو دیکھنےکی تعبیر علم حاصل کرنے اور دانشمند ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں قرآن مجید کا دیکھنا پانچ وجہ پر دلیل ہے (1) علم و حکمت (2) میراث (3) امانت (4) روزی حلال (5) دین اور دیانت

Quran Majeed Parhna

اور خواب کے اندر قرآن پڑھنا یہ حکمت سیکھنے کی یا دین و دنیا جمع کرےگا۔ عیش و عشرت میں قدم رکھنے کی اور جائدات یا حلال روزی سے خوش ہوگا۔ یا قوت اور نصرت کے اندر مشہور ہونے کی دلیل ہے۔

Quran Sunna

اور اگر کوئی شخص خواب میں قرآن مجید کو سنتا ہے تو یہ خیر و برکت او بھلائی کی دلیل ہے۔

Quran Pak Likhna

اور خواب میں قرآن پاک کی لکھائی کرنا یہ باعث رحمت اور برکت ہے۔ ھدایت پانے اور بزرگی ملنے کی علامت ہے۔

Quran Kharidna

اگر دیکھے کہ اس نے قرآن خریدا ہے۔ دلیل ہے طالب علم اور دانشمند ہو گا۔

Quran Majeed Ko Bechna

اور خواب میں قرآن مجید کو بیچنا یہ دین اسلام سے کنارہ کش ہونے کی ذلت اور رسوائی میں پڑنے کی علامت ہے۔

Quran Lena

اور اسیطرح خواب میں قرآن پاک لینا یہ اپنے کام میں بزرگ ہونےاور علم و عمل میں کامل ہونے کی دلیل ہے۔

Quran Ko Aag Mein Jalana

اگر دیکھے کہ قرآن کو آگ میں جلایا ہے۔ تو ایسا خواب اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔

Quran Ka Waraq Khana

اگر کوئی خواب میں قرآن پاک کا ورق کھاتا ہے۔ تو یہ اس کی موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔

Quran Ko Sir Aankhon Par Lagana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے اس نے قرآن مجید کو کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہوگا۔

Quran Se Batein Karna

اگر دیکھے کہ قرآن اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Qurani Ayat Parhna

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Quran Dekhna Ki Tabeer. Aur Khwab mein Quran Majeed Parhna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page