Khwab Mein Lemon Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Lemon Dekhna ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Neki Ya Neik Hona Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Lemon Dekhna ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر ذرد ہوتا ہے۔ لیکن خوشبودار خوش ذا ئقہ اور دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے۔ خواب میں اس کا د یکھنا نیک ہے۔اگر کوئی ایک لیموں یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل بیٹا ہے۔ اور اگر بہت  دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لیموں ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہوگی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں لیموں کا موسم اور بے موسم میں دیکھنا۔ بیماری اور درد اور رنج پر دلیل ہے ۔ اور لیموں کے دیکھنے اور کھانے میں منفعت و خیر نہیں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ بعض معبرین نے اس کی تعبیر معنی کے لحاظ سے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لیموں نفاق پر دلالت کرتا ہے۔ اس لیے اس کا باطن ظاہر کے خلاف تا ہے۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ میں لیموں کا د یکھنا چار وجہ پر ہے۔(1)عورت خوبصورت۔ (2)کنیز پاک دین۔ (3)دوست توانگر۔ (4)فرزند شریف اور صالح۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ لیموں خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے۔ جس کو سب پسند کرتے ہیں۔

Peelay Lemoo Dekhna

اور خواب میں پیلے رنگ کا لیموں صاحب خواب کے مرض پر دلالت کرتا ہے۔

Sabz Lemon Dekhna

اور خواب میں سبز لیموں کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے۔ کہ اگر سبز ہے تو غم و اندوہ کم تر ہو گا۔ خواب میں سبز رنگ کا لیموں چننا خوشحالی اور صاحب خواب کی صحت مندی کی دلیل ہے۔

Lemon Goad Mein Dekhna

اور اگر لیموں اپنی گود میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا۔

Lemon Khana

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے لیموں کھایا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی حاصل ہو گی۔ اور صاحب خواب کا میٹھا لیموں کھانا مال مجموع کی علامت ہے۔ اور کھٹا لیموں کھانا ہلکی سی بیماری کی دلیل ہے۔

Bohat Se Lemoo Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے لیموں ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کر ے گا۔

Lemon Pani Pina Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں لیموں پانی پیتا ہے۔ تو یہ خوش ذائقہ شیریں عمد اور حلال مال ومنفعت کی علامت ہے۔ اگر اس کے برعکس ہے تو پریشانی کی علامت ہے۔ اگر پیمار دیکھے کہ اس نے لیموں پانی پیا ہے۔ تو اگر ذائقہ اچھا ہے تو صحت یابی کی دلیل ہے۔ ورنہ بیماری لمبی ہوگی۔

Lemon Ka Poda Dekhna Ki Tabeer

خواب میں لیموں کا درخت دیکھنا با برکت اور معزز خاندان والی عورت پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی اس کی دلالت مرد مومن یا قاری قرآن پر بھی ہوتی ہے۔ اور اسی طرح لیموں کا پودا دیکھنا علم و عمل اور اچھی تعریف پر اور کبھی الفت و محبت پر دلالت کرتا ہے۔

Aurat Ka Lemoo Dekhna

عورت کا اپنی گود میں لیموں دیکھنا با برکت بیٹے کی پیدائش کی دلیل ہے۔ کسی نے دیکھا کہ کسی عورت نے اس کو لیموں دے دیا۔ تو یہ بھی بیٹے کی علامت ہے۔

Lemoo Khareedna

اگر کوئی خواب میں لیموں خریدتا ہے تو یہ تکلیف و مصیبت میں گرفتار ہوگا۔ یا کوئی حیرانی اٹھائے گا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Narangi Dekhna ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Lemon Dekhna Ki Tabeer Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Ay Ga.

3 thoughts on “Khwab Mein Lemon Dekhna ki Tabeer in Urdu”

  1. Main ny kwab dekha h k meri teacher k bhai ki shadi ho rhi h or main bhi wahn hn lekin dulhy ny bangles phni hwi hein is pr main heran hn kindly tabeer bta dyn

    Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page