Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Main Bistar Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Main Bistar Badalna. To Kisi Ka Khwab Mein Bistar Bechna Ya Lapetna. Khwab Mein Na Malom Bistar Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Bistar Ghar Se Bahar Dalna. Bistar Ghar Mein Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Naram Bistar Par Soya Howa Dekhna. Ap Parhein Ge Bistar Ka Paht Jana. Aur Choohay Ka Bistar Mein Surakh Karna. Khwab Mein Bistar Ko Hawa Mein Dekhna. Sabz Bistar Dekhna. Purana Bistar Dekhna. Bistar Surkh Se Safaid Ho Jana. Khwab Mein Bistar Bichaahowa Dekhna. Bistar Ko Aag Lagna Dekhna.
Khwab Main Bistar Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، کینزک لونڈی ۔ سوم ، ولایت ۔ چہارم ، معیشت اور منفعت اور تن آسانی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں ولایت اور تن آسانی ہے ۔ اوراگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ بستروں کے شمار پر عورتوں سےشادی کرے گا یا کیزیں خریدے گا۔
Khwab Main Bistar Badalna
اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے ۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تودلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔
اوراگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیاہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کرکے نیک عورت کرے گا۔
Khwab Mein Bistar Bechna Ya Lapetna
اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچایا لپیٹ لیا ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا غائب ہوگی یا ان دومیں سے ایک مرے گا۔
Khwab Mein Na Malom Bistar Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نا معلوم بستر پر دیکھے تودلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نا معلوم چار پائی پر بچھاہے اور وہ ا س پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اوراگر نامعلوم جگہ پر بستر دیکھے تودلیل ہے کہ زمین خریدے گا اور ہل چلائے گا۔اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ وراثت پائے گا۔
Khwab Mein Bistar Ghar Se Bahar Dalna
اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اورپھر گھر میں لایا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔
Khwab Mein Bistar Ghar Mein Dekhna
اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی او ر اس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔
Khwab Mein Naram Bistar Par Soya Howa Dekhna
اور اگر اپنے آپ کو نرم بستر پر سو یا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کو ئی مالدار عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تودلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔
Khwab Mein Bistar Ka Paht Jana
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت اب قر یب آگئی ہے اور اس کے خاندان کو دین و دیا نت اور شر م نہ ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہو گی ۔
Khwab Mein Choohay Ka Bistar Mein Surakh Karna
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر کو چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تودلیل ہے. کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ نالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خرابی پر راضی ہو جائے گا۔
Khwab Mein Bistar Ko Hawa Mein Dekhna
اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا. اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر ہو اسے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے. کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور آخر کار شفاء پائے گی۔
Khwab Mein Sabz Bistar Dekhna
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تودلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔
Khwab Mein Purana Bistar Dekhna
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہوگیا ہے تودلیل ہے. کہ اس کی عورت کا بد خلق نیک خلق ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے. تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔
Khwab Mein Bistar Surkh Se Safaid Ho Jana
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے تو دلیل ہے. کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہو گی. اور اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Khud Ko Hamla Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Bistar Bichaahowa Dekhna
اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہانہ رکھا ہوا ہے. تواس امر کی دلیل ہے ہو عورت کرے گا یا خادم اور کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سرہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے ۔
Khwab Mein Bistar Ko Aag Lagna Dekhna
اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے. تواس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا مرے گا ۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.