Khawab Mein Pyala Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Pyala Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Sheshay Ka Pyala Daikhna. To Kisi Ka Khawab Mein Bhara Hwa Pyala Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Pyala Toot Jana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Bhot Se Pyale Dekhna. Aur Ap Parhen gy Khawab Mein Pyala Khreedna. or Ap Ko is Artical Mein Parhne Ko Mely Ga Khawab Mein Baraa Pyala Dekhna. Bare Pyale Ko Chatn. Khawab Mein Pyalaa Pani Se Bhara Dekhna. Pyale Se Pani Peena. Khawab Mein Khaali Pyalaa Dekhna. Wagerah.

Khawab Mein Pyala Dekhna ki Tabeer

خواب میں پیالہ دیکھنا عورت پر دلالت کرتا ہے۔ اور خادم پر بھی دلالت کرتا ہے۔ پیالہ لونڈی اور رزق پر بھی دلالت کرتا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1)عورت(2)کنیز (3)خادم کے جس کی ضرورتیں گر مشترک ہیں۔

Khawab Mein Sheshay Ka Pyala Daikhna

اگر کوئی خواب میں شیشے کا پیالہ دیکھتا ہے تو شیشے کے پیالے پوشیدہ چیزوں کے ظاہر ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔

Khawab Mein Bhara Hwa Pyala Dekhna

خواب میں بھرا ہوا پیالہ حاملہ عورت پر دلالت کرتا ہے۔ اگر اسکا پانی بکھر جائے تو اس کا حمل ضائع ہوگا۔ اور اگر پیالہ ٹوٹ جائے تو اسکی بیوی مر جائے گی۔

Khawab Mein Pyala Toot Jana

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اسکے ہاتھ سے پیالہ گر گیا اورٹوٹ گیا۔ اور پانی اس کے ہاتھ میں باقی رہا تو اسکی تعبیر یہ ہے۔ کہ اسکی بیوی لڑکا جنے گی اور خود مر جائے گی جبکہ بچہ زندہ رہے گا۔ اگر پیالہ سالم رہا اور پانی گر گیا تو اسکی بیوی زندہ رہے گی اور بچہ مرجائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں مریں گے۔ اگر کسی کا پیالہ ٹوٹ جائے تو پلانے والا مر جائے گا۔

Khawab Mein Johar Ke Bane Pyale Dekhna

جو ہر کے بنے ہوئے پیالے عورتوں پر دلالت کرتے ہیں۔ اس میں سے پانی پینے کی دو تعبیر میں ہیں۔ بعض نے کہا ہے لونڈیاں یا بے ریش لڑکے۔

Khawab Mein Bhot Se Pyale Dekhna

کبھی بہت سے پیالے شدت اور سختی پر دلالت کرتے ہیں۔ ان میں جلدی ٹوٹنے کے سبب۔

Khawab Mein Pyale Ko Khana

کسی نےخواب میں دیکھا کہ وہ پیالوں کو کھا رہا ہے تو وہ سختی میں پڑے گا۔

Khawab Mein Pyala Khreedna

اگر کوئی خواب پیالہ خریدے تو یہ کنیز سے محبت کرنے کی علامت ہے۔ یا گھر والی کے ساتھ لطف اندوز ہوگا۔

Khawab Mein Baraa Pyala Dekhna

خواب میں بڑا پیالہ اسے دیکھنے کی تعبیر رزق حاصل ہونے سے کی جاتی ہے۔ جس آدمی نے اپنے ہاتھ میں بڑا پیالہ دیکھا۔ تو دلیل ہے کہ اس کے چاہنے والے اکٹھے ہوں گے۔

Khawab Mein Bare Pyale Ko Chatna

کسی نے دیکھا کہ وہ بڑے پیالے کو چاٹ رہا ہے۔ تو اشارہ ہے کہ اسکا دانہ پانی پورا ہو چکا ہے اور پیغام اجل آن کھڑا ہے۔

Khawab Mein Bhara Howa Pyala Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت گلاب سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے شادی کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اس کے ہاں ایک نیک اور پارسا لڑکا پیدا ہو گا۔

Khawab Mein Pyalaa Pani Se Bhara Dekhna

خواب میں پیالہ پانی سے بھرا ہوا دیکھنا شادی کرنے کی علامت ہے۔ یا کنیز خریدے گا اور اس کو پارسا لڑکا پیدا ہوگا۔ اور اس سے راحت دیکھے گا۔

Khawab Mein Pyale Se Pani Peena

اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند بدکردار پیدا ہو گا۔ ا ور اس سے اس کو تکلیف ہو گی۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Nariyal Dekhna ki Tabeer kya hai

Khawab Mein Khaali Pyalaa Dekhna

اور اگر کوئی خواب میں خالی پیالہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا نہ ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page