Khawab Mein Faakhta Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Faakhta Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Apne Paas Faakhta Dekhna. To Kisi Ke Khawab Mein Fakhta Pakarna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Fakhta Ka Bacha Pakarna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Fakhta Gosht Khana. Aur Ap Parhen gy Khawab Mein Fakhta Ki Awaaz Sunna. Fakhta Aur Kuaa Ghar Mein Anaa.

Khawab Mein Faakhta Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں فاختہ ناقص دین اور بد مہر عورت ہے۔ جو کسی سے موافقت نہیں کرتی ہے۔ فاختہ کی دلالت جھوٹے لڑکے پر ہوتی ہے۔ بعض حضرات کے نزدیک فاختہ محبت نہ کرنے والی غیر صالح، جھوٹی زبان دراز بکواس کرنے والی اور دین میں ناقص عورت پر دلالت کرتی ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ نیک بی بی سے تعبیر ہے۔ اور لڑکا پائےگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے۔ حضرت جعفر صادق  رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1)دعورت(2)فرزند(3)خادم ۔

Khawab Mein Apne Paas Faakhta Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی طرح کی بد دین عورت کرے گا۔

Khawab Mein Fakhta Pakarna

اگر کوئی خواب میں فاختہ کو پکڑتا ہے تو دلیل ہے۔ کی عورت غمگین ملےگی مگر خود کو نفع حاصل ہوگا۔

Khawab Mein Fakhta Ka Bacha Pakarna

اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کےہاں فرزند پیدا ہو گا۔

Khawab Mein Fakhta Gosht Khana

اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا۔اور بعض کہتے ہیں کہ پاکیزہ مال مگر گم پائےگا۔ فکر اور تشویش زیادہ ہوگی۔

Khawab Mein Fakhta Ki Awaaz Sunna

اگر دیکھے کہ فاختہ نے اس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبار بولی ہے تو بہتر ہے۔ اور اگر تین بار بولی ہے تو نہایت بہتر ہے۔

Khawab Mein Fakhta Aur Kuaa Ghar Mein Anaa

اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونو ں اس کے گھر میں آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Gold Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page