Khwab Mein Jannat Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Jannat Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Haq Taala Ki Taraf Se Khushi Aur Khushkhabri Ki Daleel Hai.To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Jannat Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں جنت کا دیکھنا حق تعالی کی طرف سے خوشی اور خوشخبری کی دلیل ہے۔ خواب میں جنّت دیکھنا عیش وعشرت اور دولتمندی حاصل ہونے۔ اور بزرگوں میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔ بعض علماء نے کہا کہ جس شخص نے خواب میں جنت کو ظاہر دیکھا۔ تو دلیل ہے جو چاہے گا وہ اسے ملیگا اور اس کا ہر غم دور ہونے کی علامت ہے۔ کسی نے خواب میں جنت کو دیکھا۔ لیکن اس کے اندر داخل نہ ہو سکا۔ تو اس کا یہ خواب اس کے لئے نیک عمل کی دلیل ہے۔

Jannat Alfrdos Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں خود کو جنت الفردوس میں دیکھتا ہے۔ تو یہ دین کا علم حاصل کرنے اور ہدایت پانے کی دلیل ہے۔

Jannat Mein Daakhil Na Hona

کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو جنت میں داخل کیا جا رہا ہے۔ اور وہ داخل نہیں ہوتا تو یہ صاحب خواب کے شرک کی دلیل ہے۔ کسی کو خواب میں کہا گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔ تو تعبیر ہے اس کو میراث ملے گی ۔

Jannat Ka Phal Khana

اگر کوئی خواب میں جنت کا پھل کھاتا ہے تو یہ اولاد نیک پیدا ہونے کی۔ اور نیک اعمال کی وجہ سے دین و دنیا میں عزت پانے کی دلیل ہے۔

Jannat Ke Meway Khana

اور اگر دیکھے کہ جنت کے میوے لئے یا کسی نے دیئے اور کھائے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ جس قدرمیوے کھاے ہیں۔ اس قدر علم و دانش اور دین کی خصلت سیکھے گا لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا۔

Jannat Ki Hurron Ko Dekhna

اور اگر کوئی شخص خواب میں جنت کی حوروں کو دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا نزع کاوقت آسان ہو گا۔

Jannat Ki Neher Dekhna

خواب میں جنت کی پانی کی نہر دیکھنا یہ رزق پر دودھ کی نہر فطرت پر۔ اورشراب کی نہر اللہ تعالی کی  محبت میں مدہوش ہونی کی دلیل ہے۔ اور شہد کی نہر علم اور قرآن پر دلالت کرتی ہے۔

Jannat Mein Muqeem Hona

اور اگر دیکھے کہ جنت میں مقیم ہے لیکن ویر ان ہے تو دلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہو گا۔

Jannat Ka Darwaza Band Dekhna

اور اگر خواب میں دیکھے کہ جنت کا دروازہ اس پر بند کر دیا گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں۔ کسی نے خواب دیکھا کہ جنت کے دروازوں میں سے کوئی ایک دروازہ اس پر بند کر دیا گیا۔ تو یہ والدین میں سے کسی ایک کی موت کی علامت ہے۔

اور خواب میں دیکھا کہ جنت کے سارے دروازے کھلے ہیں۔ اور جس دروازے سے چاہتا ہے اندر داخل ہو سکتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں۔

Jannat Ke Dakhlay Se Rokna

کسی نے دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ مگر اس کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ حج کے ارادے کے باوجود اس کو حج کرنے نہیں دیا جائے گا۔ یا جہاد کرنا چاہیگا مگر اس سے روک دیا جائیگا۔ یا گناہ سے تو بہ کرنا چاہیگا مگر تو بہ نہیں کر سکے گا۔

Jannat Mein Daakhil Hona

اگر خواب میں جنت میں داخل ہو گیا تو دلیل ہے دنیا و آخرت میں خوشی و سرور اور امن میں ہوگا۔ کسی نے دیکھا جنت میں داخل ہو گیا۔ تو دلیل ہے کہ بڑی مشقت کے بعد اپنی مراد کو پہنچے گا۔

Jannat Ke Paas Jana

اوراگر دیکھے کہ جنت کے پاس جا کر واپس ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گر فتار ہو گا لیکن شفاء پائے گا۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Pul Siraat Dekhna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Jannat Ko Dekhna Ki Tabeer. Aur KKhawab Mein Jannat Alfrdos Dekhna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page