Khwab Mein Ulti Karna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Ulti Karna Ki Tabeer in Urdu. Is Ki Tabeer Ke Is Ne Qay Ki Hai Aur Aasani Se Bahar Niklee Hai. Daleel Hai Ke To Bah Kere Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Ulti Karna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قے کی ہے اور آسانی سے باہر نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ تو بہ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قے الٹی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) توبہ (2) پشیمانی (3) نصرت (4) غم سے نجات (5) امانت واپس دینی (6) بستہ کاموں کا کشادہ ہونا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں قے کرتا ہے۔ اگر تو قے کھل کر کرے تو گناہوں سےتوبہ کرنے کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور اس کا مزہ ترش اور ناگوار ہے۔ دلیل ہے کہ تو بہ کے بعد گناہ کرے گا۔ یعنی گناہوں سے بعض نہیں آئےگا

Ulti Ruk Jana

اور اگر دیکھے کہ قے نہیں کر سکا یا پھر اپنی جگہ پر واپس چلی گئی ہے۔ دلیل ہے کہ تو بہ سے رکا ر ہے گا اور انجام عذاب ہوگا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کو مصیبت اور نقصان ہو گا۔

Ulti Khana

اور اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بخل کی وجہ سے اپنے عیال پر خرچ نہیں کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس نے قے کی ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو کچھ بخش دے گا۔ اور پھر واپس لے گا۔ اور خواب میں قے کھانا جھوٹ پولنا بد عہدی کرنے کی اور خیانت کرنے کی دلیل ہے۔۔

Qay Sy Balgam Nikalna

اور اگر دیکھے کہ قے کرتے وقت کوئی چیز اس کے پیٹ سے زبان پر آئی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔

Khoon Ki Ulti Karna

اور اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ قے سے بہت سا خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مال پائے گا۔ اور اس خواب کی ایک تعبیر یہ بھی ہے۔ کہ وہ گناہ اور مال حرام سے توبہ کرےگا۔

Bhot Ziyada Qay Karna

اور اگر دیکھے کہ صفراء نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ رنج سے امن میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں ہے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Zukaam Hona ki Tabeer

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Ulti Karna Ki Tabeer. AurKhwab Mein Ulti Ruk Jana.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page